تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستانی معتمر کی حرم شریف میں خودکشی کی ناکام کوشش، زائرین پریشان

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    11:26     |     بین الاقوامی

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک )ایک پاکستانی معتمر نے حرم شریف میں زینے سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔ بیت اللہ شریف میں زائرین اور متعمرین عمومی طور پر اپنی اور دوسروں کی صحت والی لمبی زندگی کی دعائیں کرتے ہیں، تاہم ایک پینتیس سالہ پاکستانی معتمر نے حرم شریف کی سیڑھی سے کود کر خودکشی

کی ناکام کوشش کی جس پر خانہ کعبہ میں موجود فرزنداں توحید حیران وششدر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق 35 سالہ پاکستانی کو ہلال احمر کے اہلکار اجیاد جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے گئے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ ابتدائی ایکسرے سے پتہ چلا ہے کہ پاکستانی معتمر کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہےناکام خودکشی کا یہ واقعہ شاہ فہد سے موسوم حرم کے توسیعی حصے میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حرم شریف میں موجود زائرین پاکستانی کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>