تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کینیڈین عدالت نے نقاب پر پابندی کا قانون معطل کردیا

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    11:39     |     بین الاقوامی

اوٹاوا(ویب ڈیسک)کینیڈا کی ایک عدالت نے خواتین کے نقاب پر پابندی کا قانون معطل کردیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نقاب کا قانون معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جج بابک بارین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واضح گائیڈ لائنز اور استثنیٰ دیئے جانے کی وضاحت تک یہ قانون معطل رہے گا۔واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر

میں کینیڈا کے صوبے کیوبیک کی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے قانون کے تحت اساتذہ، طالبات، پولیس، اسپتال اور دیگر شعبوں سے منسلک خواتین پر نقاب پہننے کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔اگرچہ اس قانون میں کسی خاص مذہب کا ذکر نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس پر بحث کا آغاز ہوگیا تھا کہ کیونکہ چہرے کا نقاب زیادہ تر مسلمان خواتین کرتی ہیں۔کیوبیک کی لبرل حکومت نے عدالت میں اس قانون کا دفاع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس قانون میں مسلمان خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں برتا گیا، ساتھ ہی سیکیورٹی، شناخت اور کمیونیکیشن کے لیے اس قانون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔تاہم جج بابک بارین نے نقاب پر پابندی کا قانون واضح گائیڈ لائنز ملنے تک معطل کردیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>