تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ کی ہمشیرہ جنسی ہراسگی کاشکار

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    01:51     |     بین الاقوامی

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) امریکا میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ فضائی سفر کے دوران جنسی ہراسانی کا شکار بن گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بانی فیس بک کی 35 سالہ بہن رینڈی زکربرگ گزشتہ دنوں الاسکا ایئرلائنز کی پرواز سے کیلیفورنیا سے میکسیکو کے شہر میزاٹلان جا رہی تھیں۔ اس دوران طیارے

کی فرسٹ کلاس میں شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے ان کے ساتھ غیراخلاقی گفتگو کی اور ان پر جملے کسے۔رینڈی زکر برک کا کہنا ہے کہ جب میں نے اس ناخوشگوار واقعے کے متعلق پرواز کے عملے سے شکایت کی تومعلوم ہوا کہ وہ اس شخص کے اس رویے سے پہلے ہی آگاہ تھے۔ انھوں نے بتایا کہ طیارے کے عملے نے میری شکایت پرکارروائی کرنے کے بجائے میری سیٹ بدلنے کی کوشش کی۔رینڈی زکربرگ نے نے جنسی ہراسانی کے اس ناخشگوار واقعے پر الاسکا ایئرلائنز کو ایک شکایتی خط لکھا ہے جس کے جواب میں ایئرلائنز نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینڈی زگربرک کی جانب سے لکھا گیا خط سنجیدہ نوعیت کا اور انتہائی پریشان کن ہے، ہم نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>