تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کیاٹرمپ نے وزیرخارجہ کوعہدے سے ہٹادیا۔۔۔وائٹ ہائوس سے بڑی خبرآگئی

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    01:50     |     بین الاقوامی

واشنگٹن(ویب ڈیسک)وائٹ ہائو س نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کو عہدے سے ہٹائے جانے کی اطلاعات کی تردید کردی ۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے درمیان دوریاں مزید بڑھ گئی ہیں، یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر اپنے ہی وزیر خارجہ کو ہٹا کر ان کی جگہ

سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو نیا وزیر خارجہ بنانا چاہتے تھے، تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔ اسی طرح ڈائریکٹر سی آئی اے کی خالی ہونے والی ذمہ داری کے لیے بھی کئی نام زیر غور ہیں۔دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاس سارا سینڈرز نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریکس ٹلرسن بدستور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی قیادت کرتے رہیں گے اور تمام کابینہ کی توجہ ان کے کام پر مرکوز ہے جس میں انہوں نے کامیابی کے ساتھ ایک سال تک ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کیا ہے۔شمالی کوریا کے حوالے سے سوال کے جواب میں پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ امریکا شمالی کوریا میں حکومت کی تبدیلی کا خواہش مند نہیں تاہم خطے سے ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ یقینا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں، چند حکومتی اجلاسوں میں ان دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوچکا ہے حتی کی ریکس ٹلرسن نے ایک بیان میں ٹرمپ کو احمق بھی قرار دیا تھا جس کے بعد سے دونوں کے تعلقات میں سرد مہری آچکی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>