تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شام میں اپوزیشن گروپوں نے شامی حکومت کی فوج کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    02:09     |     بین الاقوامی

دمشق /بیروت(آئی این پی)شام میں اپوزیشن گروپوں نے مقبوضہ گولان کے پہاڑی علاقے کے قریب شامی حکومت کی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گرا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن کے مطابق جنگجو گروپوں نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں

"بیت جن" قصبے کے نزدیک بشار کی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو فضا میں میزائل کا نشانہ بنایا۔ یہ علاقہ لبنان کی سرحد اور گولان کے مقبوضہ پہاڑی علاقے سے قریب ہے۔ابھی تک ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے انجام کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔ المرصد کے مطابق ہیلی کاپٹر علاقے کی فضا میں دھماکا خیز ڈرم گرانے کے مشن پر تھا۔مذکورہ قصبے بیت جن اور اس کے اطراف کے علاقوں پر عسکری تنظیم ہیئہ تحریر الشام اور دیگر اسلام پسند گروپوں کا کنٹرول ہے۔رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ شامی حکومت کی فورسز نے ان علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے جہاں اکتوبر کے اواخر سے لڑائی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔نومبر کے آغاز میں ان علاقوں میں بشار کی فورسز اور ہیئہ تحریر الشام کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں شام کے پہاڑی علاقے گولان کے ایک قصبے حضر میں کار بم دھماکا ہونے کے بعد شروع ہوئیں۔ شام کے سرکاری میڈیا نے اس کارروائی کا الزام تحریر الشام تنظیم پر عائد کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کار بم دھماکا ہونے کے بعد شروع ہوئیں۔ شام کے سرکاری میڈیا نے اس کارروائی کا الزام تحریر الشام تنظیم پر عائد کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>