تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اسرائیلی فوج کا دمشق کے نزدیک ایرانی اڈے پر میزائل حملہ

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    02:14     |     بین الاقوامی

تل ایب (آئی این پی) اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نزدیک الکسوہ کے علاقے میں ایران کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے فوجی اڈے پر فضا سے زمین تک مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کو صبح سویرے دمشق کے نزدیک الکسوہ کے علاقے

میں ایران کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے فوجی اڈے پر فضا سے زمین تک مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔اس خبر کو نشر کرنے والے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں یروشلم پوسٹ اخبار بھی شامل تھا جس نے بعد ازاں خبر کو ہٹا دیا۔ اس کے علاوہ روس کے بعض ذرائع ابلاغ نے بھی اس خبر کا ذکر کیا۔اس کے مقابل شامی حکومت کے میڈیا نے بتایا ہے کہ شام کے دفاعی نظام نے دمشق کے نزدیک الکسوہ میں کئی ٹھکانوں پر اسرائیلی حملوں کے بعد فضائی اہداف پر میزائل داغے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں الکسوہ میں موجود شامی حکومت کی فوج کے فرسٹ ڈویژن کو نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>