تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارت پر قیامت ٹوٹ پڑی ، 17افراد ہلاک ، الرٹ جاری

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    08:51     |     بین الاقوامی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں سمندری طوفان اوکھئی کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے باعث تامل ناڈو اور کیرالہ میں 17 افراد ہلاک ہوگئے بھارتی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق

سمندری طوفان اوکھئی کے باعث زیادہ ہلاکتیں ریاست تامل ناڈو اور کیرالہ میں ہوئی ہیں جبکہ 90 سے زائد ماہی گیر ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے جنگی جہازوں کو جنوب مشرقی سمندر میں تعینات کردیا گیا۔بھارتی ریاستوں میں طوفان کے باعث 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور زیادہ تر ہلاکتیں درختوں کے جڑوں سے اکھڑ کر لوگوں اور گاڑیوں پر گرنے کی وجہ سے ہوئیں۔طوفان اور تیز سمندری ہواؤں کے باعث چنائے میں اسکول بند کردیئے گئے جبکہ کوچی میں مقیم سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ساحل سے دور رہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔اوکھی طوفان نے سری لنکا کا بھی رخ کیا، جس کے باعث سری لنکا میں 7 ہلاکتیں ہوئیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>