تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مقبوضہ کشمیر ، کرکٹ میچ کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے

  3 دسمبر‬‮ 2017   |    09:06     |     بین الاقوامی

سرینگر(ڈیلی آزادنیو زڈیسک)بھارتی فوج کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے پاکستان اور حریت رہنما ذاکر موسیٰ کے حق میں نعرے لگا دئیے۔بھارتی فوج کئی برسوں کے ظلم و تشدد کے بعد بھی کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت کو ماند نہیں کر سکی، انھیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ اس محبت کا اظہار کچھ اس طریقے سے کرتے ہیں

کہ بھارت اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے زیر اہتمام ضلع بڈگام میں کشمیر پریمیر لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی پولیس اور فوج کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، میچ کے دوران بھارتی پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں اور کھلاڑیوں نے پاکستان اور حریت رہنما ذاکر موسیٰ کے حق میں نعرے بازی کرنا شروع کردی۔کشمیر میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میچ کی اختتامی تقریب کے دوران اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور بھارت سے آزادی کے نعرے لگائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بھارتی فوج کی جانب سے منعقد کرکٹ میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی کی آمد پر کشمیری نوجوانوں نے’’بوم بوم آفریدی‘‘ کے نعرے لگائے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>