تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے خلاف بھی آف شور کمپنی اسکینڈل سامنے آگیا

  3 دسمبر‬‮ 2017   |    09:20     |     بین الاقوامی

انقرہ (ڈیلی آزادنیو زڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے خلاف بھی آف شور کمپنی اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی نے صدر رجب طیب اردوان کے قریبی افراد پر آف شور کمپنی میں لاکھوں ڈالرغیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اپوزیشن نے صدر کے خلاف مبینہ دستاویزی

شواہد بھی جاری کردیے ہیں جن کے مطابق بیلوے لمیٹڈ اور اردوان کے قریبی ساتھیوں کے درمیان 15 ملین ڈالر کی مبینہ منتقلی کی گئی ہے۔ رہنما سی ایچ پی کا کہنا ہے کہ رقم کی منتقلی کی 2 ہی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں منی لانڈرنگ یا پھر ٹیکس چوری شامل ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعت کی جانب سے مبینہ دستاویزات پیش کرنے پر ترک صدر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سی ایچ پی کے نمائندے جھوٹے ہیں اور یہ دستاویزات بھی جعلی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>