تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ ار میکماسٹر نے کہا ہے کہ

  3 دسمبر‬‮ 2017   |    09:45     |     بین الاقوامی

واشنگٹن (ڈیلی آزادنیو زڈیسک)امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ ار میکماسٹر نے کہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کی ’دوڑ‘ میں شامل ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دفاعی فورم سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں لیکن جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔امریکہ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے

موقع پر سامنے آیا ہے جب تین روز قبل اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا پہلا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کا یہ میزائل دوسرے میزائل تجربوں کے مقابلے میں زیادہ بلندی پر پرواز کرتا ہوا جاپانی حدود میں سمندر میں گرا تھا۔حالیہ کچھ عرصے کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربات کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پیونگ یانگ نے رواں سال ستمبر میں پہلا جوہری تجربہ کیا تھا۔شمالی کوریا نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ کہا تھا کہ اس کا نیا میزائل امریکہ کی مغربی ساحلی علاقے تک مار کر سکتا ہے۔ اس کے بعد اطلاعات تھیں کہ پینٹاگون مغربی ساحل پر ایسی اضافی دفاعی نظام نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن کے حوالے سے کہا کہ 'جنگ کے بغیر مسئلے کو حل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن یہ ایک دوڑ ہے کیونکہ وہ قریب سے قریب آ رہے ہیں اور زیادہ وقت باقی نہیں ہے‘۔انھوں نے چین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ شمالی کوریا سے مقرر کردہ حد کے مطابق ہی تیل کی خریداری کرے تاکہ وہ اْس کے پاس میزائل بنانے کے وسائل نہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ 'آپ بغیر ایندھن کے میزائل نہیں چلا سکتے ہیں‘۔دوسری جانب شمالی کوریا نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ بڑی پیمانے پر کی جانے والی جنگی مشقوں سے جنگ کا پیغام دے رہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>