تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ٹریفک حادثات،خودکشیاں اور بیماریاں بھارتی فوجی اہلکاروں کی

  3 دسمبر‬‮ 2017   |    10:09     |     بین الاقوامی

ممبئی (ڈیلی آزادنیوز ڈیسک )ٹریفک حادثات،خودکشیاں اور بیماریاں بھارتی فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا سبب بننے لگیں، بھارت میں ہرسال 1600 اہلکار جنگ کا حصہ بنے بغیر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔یہ تعداد جنگی میدان، انسداد دہشت گردی آپریشنزمیں مرنے والے اہلکاروں کی ہلاکتوں کے مقابلے میں 12 گنا زیادہ ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں

ہرسال 1600 فوجی اہلکار اپنی جانوں کی بازی ہار جاتے ہیں ،ان اموات کی بڑی وجوہات ٹریفک حادثات،بیماریاں اورخودکشیاں ہوتی ہیں۔سن 2014 میں بھارت کی بری، بحری اور فضائی افواج کے ساڑھے 6 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے، 2016 میں جنگوں میں 112 اہلکار جبکہ حادثات، خودکشیوں اور بیماریوں کے باعث ایک ہزار 480 اہلکار مارے گئے۔رواں سال 80 اہلکار جنگ میں اور 1060 عام حالات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان ہلاکتوں پر بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>