تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چھوٹی سی مچھلی چائنیز نیوی کی دشمن بن گئی

  4 دسمبر‬‮ 2017   |    11:53     |     بین الاقوامی

بیجنگ(ویب ڈیسک) چینی بحریہ آج کل صرف ایک سمندری مخلوق کے باعث بڑی پریشانی میں مبتلا ہے، اس چھوٹی سی مچھلی نے چائینیز نیوی کی ناک میں دم کردیا ہے۔غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ جیلی فش چینی بحریہ کے جہازوں کے ویسلز انجن کو ٹھنڈے کرنے والے پائپوں میں داخل ہو کر انہیں بند کر دیتی ہیں ، جس کے

باعث جہازوں کا کولنگ سسٹم کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بلکہ 2006ءمیں بھی امریکی بحری بیڑے رونالڈ ریگن کو اسی مسئلے کی وجہ سے ہنگامی طور پر آسٹریلیا کے شہر برسبین کی بندرگاہ پر کئی دن تک قیام کرنا پڑا تھا۔چینی فوج نے ان مچھلیوں کو مارنےکیلئے ایک ہتھیار تیار کر لیا ہے ، جو ایک تیز دھار ٹبلیڈز سے لیس ٹربائن کی صورت میں ہے۔لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ مرنے کے بعد ان مچھلیوں کی باقیات ساحلوں پر اکٹھی ہو جائیں گی اور ایک نیامسئلہ کھڑا ہو جائے گا جس سے نمٹنا اتنا آسان نہیں ہو گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>