تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

خودکش دھماکہ‘ فضائی حملہ‘ طالبان کا شیڈو گورنر‘ 6 شہری ہلاک‘13 زخمی

  4 دسمبر‬‮ 2017   |    01:24     |     بین الاقوامی

جلال آباد (ویب ڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد موٹرسائیکل میںخودکش بم دھماکے میں خاتون سمیت 6 شہری ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔ دھماکہ کے فوراً بعد افغان سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثنا صوبے ہلمند میں فورسز نے فضائی حملہ

کیا جس سے طالبان کا شیڈو گورنر ہلاک ہو گیا۔مقامی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ صدر اشرف غنی ‘گورنر کی حمایت کیلئے ریلی میں جمع تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں شرزئی سٹیڈیم کے قریب نصب تھا جہاں متعدد لوگ موجود تھے۔ داعش کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ننگرہار میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے سامنے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی۔ 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>