تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سعودی وزارت نقل و حمل کا شرح اموات کم کرنے کے لیے حد رفتار میں تبدیلی کا اعلان

  9 دسمبر‬‮ 2017   |    08:33     |     بین الاقوامی

جدہ (ڈیلی آزاد) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر حد رفتار میں تبدیلی سڑکوں پر اموات کی شرح کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ سعودی وزارت نقل و حمل نے بعض شاہراہوں پر ڈرائیونگ کی انتہائی رفتار کے نئے بورڈ نصب کرنے کا کام شروع کردیا ہے ۔یہ کا م وزارت داخلہ کی

ہدایت پر کیا جارہا ہے۔ محکمہ ٹریفک اور روڈ سیکیورٹی فورسز بھی ان بورڈز کی تنصیب میں تعاون کررہی ہیں۔ سعودی وزارت نقل و حمل کے اعلیٰ عہدیدار ترکی الطعیمی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ نئے ضوابط کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کو 140کلو میٹر فی گھنٹہ تک گاڑی چلانے کی اجازت ہوگی۔ ریاض، دمام، ریاض ۔ طائف، ریاض۔ قصیم اور مکہ ۔ مدینہ روڈ پررفتار میں تبدیلی کے بورڈ لگائے جارہے ہیں۔ توقع یہ ہے کہ عمل درآمد 2018ءکی پہلی سہ ماہی سے پہلے ہی مکمل ہو جائے گا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>