تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

نیویارک میں مین ہیٹن بس ٹرمینل پر دھماکےمیں 31 افراد زخمی

  11 دسمبر‬‮ 2017   |    06:35     |     بین الاقوامی

نیویارک: (ڈیلی آزاد) امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہیٹن کے ایک بس ٹرمینل پر دھماکے سے 31 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خبریں ہیں کہ پولیس نے دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ دھماکا ہوتے ہی سیاحوں اور وہاں موجود لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ لوگ خوف کے مارے وہاں سے بھاگنا شروع ہو گئے۔

دھماکے سے سیاحوں میں خوف پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی, ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتالوں میں‌ منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں.واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں حرکت میں آ گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ایمبیولینسوں کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس ابھی تک دھماکے کا تعین نہیں کر پائی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>