تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ابو ظہبی میں عرب خاتون غیر اخلاقی ویڈیوزآن لائن پوسٹ کرنے پر گرفتار، خاتون نے غیر اخلاقی ویڈیوز کو فروغ دینے کے لئے اکاؤنٹس بنائے تھے

  13 دسمبر‬‮ 2017   |    06:57     |     بین الاقوامی

ابوظہبی (ڈیلی آزاد) ابو ظہبی میں ایک عرب خاتون کو ایک سے زیادہ غیر اخلاقی ویڈیوزآن لائن پوسٹ کرنے پر گرفتارکر لیا گیا۔ مقامی عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ابو ظہبی میں سائبر کرائم کورٹ نے تحقیقات کے بعد یہ ثابت ہونے پر گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے کہ خاتون نے سماجی نیٹ ورکنگ سائٹس - سنیپ چیٹ، انسٹا گرام اور ٹویٹر پرغیر اخلاقی ویڈیوز کو فروغ دینے کے لئے اکاؤنٹس بنائے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل آفس نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر عورت کی سرگرمیوں کی نگرانی کی تھی اور انھیں تحقیقات کے ذریعے یہ پتہ چلا کہ اس خاتون سے متعلق حاصل ہونے والی شکایات درست ہیں اور اسنے متحدہ عرب امارات کے سائبرقوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اٹارنی جنرل آفس کو تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ عورت نے سماجی میڈیا پر دامنی کے نام سے اکاؤنٹ بنایا تھا جس پر وہ غیر اخلاقی ویڈیوز شائع کرتی تھی جو کہ متحدہ عرب امارات کے اخلاقی قوانین کے خلاف ہے۔ ابو ظہبی ہولیس کے مطابق خاتون پولیس کی حراست میں ہے اور جلد ہی کاروائی پوری کرکے اس کا مقدمہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>