تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سعودی نے 80،000 امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی، چاکلیٹ کے ڈبے میں 80ہزار ڈالر چھپائے ہوئے تھے

  14 دسمبر‬‮ 2017   |    06:52     |     بین الاقوامی

ریاض (ڈیلی آزاد)مقامی ذرائع کو مصر کے اسیوط انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم سے معلومات وصول ہوئیں کہ ایک سعودی نے 80،000 امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق مصر کے اسیوط انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم حکام نے ریاض سے پہنچنے والے ایک مسافر کی 80 ہزار امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

مسافر چاکلیٹ کے ڈبے میں 80 ہزار ڈالر چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اسیوط ایئرپور ٹ کے کسٹم حکام کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مسافر ریاض سے اسیوط پہنچنے والی پرواز سے آرہا ہے اور چاکلیٹ کے ڈبے میں 80ہزار ڈالر چھپائے ہوئے ہے۔ اسیوط انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم حکام مسافر کے آنے سے پہلے ہی اسکی تاک میں تھے ۔ جیسے ہی مسافر مصر ائیر پورٹ اترا تو کسٹم حکام نے چاکلیٹ کے ڈبے کی تلاشی لی ۔ ڈبے میں سے ڈالرز برآمد ہو گئے تھے ۔ جس پر ائیر پورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر مسافر کر گرفتار لیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>