تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دبئی، 19 سالہ طالبعلم کو صحرا میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کرنے پر بے روزگار شخص کو دو سال جیل کی سزا

  20 دسمبر‬‮ 2017   |    06:40     |     بین الاقوامی

دبئی (ڈیلی آزاد) مقامی ذرائع کے مطابق دبئی پراسیکیوشن نے ایک بے روزگار شخص کو دو سال جیل کی سزا سنا دی کیونکہ یہ شخص ایک طالعلم کو بہلا پھسلا کر گاڑی میں بیٹھا کر صحرا میں لے گیا تھا جہاں اسنے اس طالبعلم کو برہنہ حالت میں فلمایا اور پھر اسکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ یہ 25 سالہ امارتی شخص اور اسکے چار دوست اس 19 سالہ طالبعلم سے ایک بلئرڈ سینٹر میں اپریل 2016 میں ملے تھے۔اس 25 سالہ امارتی شخص نے اس 19 سالہ لڑکے کو ڈرائیو پر لے جانے کی دعوت دی جو کہ اسنے قبول کر لی اور پھر یہ امارتی شخص اسے دوردارز کے ایک علاقے کے صحرا میں لے گیا۔

25 سالہ امارتی شخص نے اس طالبعلم کو اپنے باقی کے چار دوستوں کے ساتھ مل کر خوب پیٹا جب اس طالب علم نے ان پانچ لوگوں کے ساتھ اجتماعی جنسی تعلقات استوار کرنے سے منع کر دیا۔اس کے بعد 25 سالہ امارتی نے اس طالب علم کو برہنہ حالت میں فلمایا جبکہ اسکے باقی دوستوں نے اسکے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔یہ طالبعلم جیسے تیسے ان سب سے اپنی جان اور عزت بچا کر بھاگ کر دبئی پولیس اسٹیشن پہنچا اور پولیس کو شکایت درج کرائی۔ دبئی پولیس نے 25 سالہ امارتی کو گرفتار کر کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے جبکہ اسکے باقی چار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔ عدالت نے کل بروز منگل کو اس 25 سالہ امارتی شخص کو جرم ثابت ہو جانے پر 2 سال جیل کی سزا سنا دی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>